شوکت یوسفزئی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

ہم نیوز  |  Jul 23, 2024

 پشاور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس خورشید اقبال نے ملک سے باہر جانے سے روکنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔

ایس ایچ او اتنا بڑا ہے ، عدالتی احکامات کو نہیں مانتا ، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ

درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ شوکت یوسفزئی کو اسلام آباد ائرپورٹ پر یورپ جانے سے روگا گیا۔ پہلے بھی عمرہ پر جاتے ہوئے روکا گیا تھا، اب دوبارہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر یورپ جانے سے روکا گیا ہے۔

وکیل نے بتایا کہ شانگلہ میں ایک ایف آئی آر ہے ، اس میں شوکت یوسفزئی ضمانت پر ہیں۔ اس ایف آئی آر پر ان کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کا زرتاج گل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

ایف آئی اے کے ڈائریکٹر لیگل نے عدالت کو بتایا کہ ہوم ڈیپارٹمنٹ کے لیٹر پر ان کا نام شانگلہ کی ایک ایف آئی آر پر ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا۔ ڈی جی سے بات ہوئی ہے، ہوم ڈیپارٹمنٹ نے ان کو کلیئر کیا ہے تو پھر ہمیں اعتراض نہیں۔

بعد ازاں عدالت نے شوکت یوسفزئی کا نام لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More