مخصوص نشستیں ، پیپلز پارٹی نے بھی سپریم کورٹ میں نظرثانی اپیل کر دی

ہم نیوز  |  Jul 23, 2024

مسلم لیگ ن کے بعد پیپلز پارٹی نے بھی مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی اپیل دائر کر دی۔

سپریم کورٹ میں پیپلز پارٹی کی طرف سے فاروق ایچ نائیک نے اپیل دائر کرتے ہوئے مخصوص نشستوں سے متعلق 12 جولائی کا فیصلہ واپس لینے کی استدعا کی ہے ، پیپلز پارٹی نے مؤقف اپنایا کہ تحریک انصاف کو بن مانگے نشستیں دی گئیں۔

مخصوص نشستیں، نظرثانی درخواستیں چھٹیوں کے بعد مقرر کرنے کا فیصلہ

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن پہلے ہی مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے پر نظرثانی اپیل دائر کر چکی ہے۔

یاد رہے کہ 12 جولائی کو سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن اور پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کر مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا حکم دیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More