انٹرا پارٹی انتخابات ، تحریک انصاف کو دستاویزات جمع کروانے کیلئے مہلت

ہم نیوز  |  Jul 23, 2024

الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات کیس میں پاکستان تحریک انصاف کو دستاویزات جمع کروانے کے لیے مہلت دے دی۔

ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت کی۔ ممبر خیبر پختونخوا نے کہا کہ پی ٹی آئی اب ایک ادارہ نہیں، ہم جاننا چاہتے ہیں وہ کونسی اتھارٹی ہے جس نے پارٹی الیکشن کروائے؟۔

الیکشن کمیشن کا مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کا فیصلہ

اس موقع پر چیئر مین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے الیکشن کمیشن سے دستاویزات جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی، انہوں نے بتایا کہ سینٹرل سیکرٹریٹ سے پولیس تمام دستاویزات حتی کہ واٹر ڈسپنسر بھی اٹھا کر لے گئی ہے۔

بعد ازاں الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو دستاویزات جمع کروانے کے لیے مہلت دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی، نئی سماعت کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More