نائب امریکی صدر کملا ہیرس کو ڈیموکریٹک پارٹی کا صدارتی امیدوار بننے کیلئے کئی اہم ڈیموکریٹ گورنروں کی حمایت حاصل ہو گئی ہے۔
امریکی ریاست مشی گن، الینائے، منی سوٹا، وسکونسن اور کینٹکی کے گورنروں نے کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔
5 نومبر جلدی نہیں آئے گا ، جوبائیڈن صدارت کا عہدہ بھی چھوڑ دیں ، امریکی اسپیکر
اب تک 50 سے زیادہ ڈیموکریٹ ارکان کانگریس کملا ہیرس کی حمایت کر چکے ہیں، اگست میں ڈیموکریٹک پارٹی کے نیشنل کنونشن میں صدارتی امیدوار کو باقاعدہ نامزد کیا جائے گا۔ ڈیموکریٹس نیشنل کنونشن ریاست مشی گن میں 19 سے 22 اگست تک ہو گا۔
دوسری جانب کاملا ہیرس نے ڈونلڈ ٹرمپ کو درندہ صفت اور دھوکے باز شخص سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کسی جرم میں سزا پانے والے پہلے امریکی رہنما ہیں۔
میں نے تو جمہوریت کیلئے گولی کھائی ، خطرہ کیسے ہو سکتا ہوں ؟ ڈونلڈ ٹرمپ
کاملا ہیرس نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی شخصیت کے بارے میں جانتی ہوں، ماضی میں بطور پراسیکیوٹر ہر قسم کے مجرموں کے خلاف کارروائی کی۔