کیا راحت فتح علی خان دبئی میں گرفتار ہوئے؟

اردو نیوز  |  Jul 23, 2024

مقامی میڈیا نے پیر کو ملک کے نامور گلوکار راحت فتح علی خان کی دبئی ایئر پورٹ سے گرفتاری کی خبر دی تھی۔

تاہم راحت فتح علی خان نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں اپنی گرفتاری کی تردید کرتے ہوئے اپنے مداحوں پر زور دیا کہ وہ ایسی خبروں پر کان نہ دھریں۔

 میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ راحت فتح علی خان کو دبئی ائیرپورٹ پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق راحت فتح علی خان کو گرفتار کرکے بُرج دبئی پولیس سٹیشن میں رکھا گیا۔

تاہم راحت فتح علی خان کا گرفتاری کی تردید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ دبئی میں گانے ریکارڈ کرانے آئے ہیں۔ ’ہرچیز ٹھیک ہے، افواہوں پر کان نہ دھریں، ایسا کچھ نہیں ہے۔‘

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ راحت فتح علی خان کے سابق منیجر سلمان احمد نے ان کے خلاف دبئی حکام کو درخواستیں دے رکھی ہیں۔

چند ماہ قبل راحت فتح علی خان نے اپنے منیجر سلمان احمد کو برطرف کردیا تھا۔

راحت  فتح علی خان اور سابق پروموٹر سلمان نے ایک دوسرے کے خلاف مقدمات درج کرا رکھے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More