افریقی ملک ایتھوپیا میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 50 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایتھوپیا میں لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ جنوبی علاقے گوفا میں پیش آیا۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔
ایتھوپیا میں لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ گزشتہ روز ہونے والی شدید بارشوں کے بعد پیش آیا۔ پولیس اور ریسکیو اہلکار مقامی افراد کی مدد سے امدادی سرگرمیوں میں مصروف تھے کہ دوسری لینڈ سلائیڈنگ ہو گئی جس کے باعث زیادہ جانی نقصان ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: نئی دہلی: رواں برس ایک ہزار سے زائد کسانوں کی خودکشی
دوسری لینڈ سلائیڈنگ میں کئی افراد ملبے تلے دب گئے۔ جہاں سے اب تک 50 سے زیادہ لاشیں نکالی جا چکی ہیں اور اب بھی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
حکام کے مطابق جائے حادثے پر ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔