نئی دہلی: رواں برس ایک ہزار سے زائد کسانوں کی خودکشی

ہم نیوز  |  Jul 23, 2024

نئی دہلی: بھارت کی صرف ایک ریاست مہاراشٹرا میں رواں برس ایک ہزار 267 کسانوں نے خودکشی کر لی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مودی کی متنازعہ پالیسیوں کی وجہ سے بھارت کے کسان خودکشی کرنے پر مجبور ہو گئے۔ رواں برس کے ابتدائی 6 ماہ میں بھارت ریاست مہاراشٹرا میں ایک ہزار 267 کسانوں نے خودکشیاں کر لیں۔

بھارت کے نیشنل کرائم ریکارڈز بیورو کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار نے مودی سرکار کی کسان دشمن پالیسی کا پردہ فاش کر دیا۔

این سی آر بی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت میں کسانوں کی خودکشی کرنے کے واقعات ریاست مہاراشٹرا میں زیادہ رہے ہیں۔ ملک بھر میں کسانوں کی خودکشی کے واقعات میں مہاراشٹر کا حصہ 35 فیصد سے زائد رہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 5 نومبر جلدی نہیں آئے گا ، جوبائیڈن صدارت کا عہدہ بھی چھوڑ دیں ، امریکی اسپیکر

یاد رہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی کسان دشمنی پالیسی کے خلاف ملک بھر کے کسانوں نے مارچ ٹو دہلی ریلی بھی نکالی تھی اور لاکھوں کی تعداد میں کسان دارالحکومت پہنچے تھے لیکن مودی کے کان ہر جوں تک نہ رینگی۔

مودی سرکار کی اس متنازع پالیسی سے بھارتی کسانوں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہوگئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More