190 ملین پاؤنڈ کیس، پرویز خٹک کی دیئے گئے بیان میں ترمیم کی درخواست

ہم نیوز  |  Jul 23, 2024

راولپنڈی: سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عدالت میں دیئے گئے بیان میں ترمیم کی درخواست دے دی۔

190ملین پاؤنڈ کیس میں سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک نے عدالت میں دیئے گئے بیان میں ترمیم کی درخواست دی۔

پرویز خٹک نے کہا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اصرار پر کابینہ نے بغیر پڑھے اضافی ایجنڈے کی منظوری دی۔ بانی پی ٹی آئی نے 190 ملین پاونڈ اسکینڈل سے متعلق بات اور بحث کرنے سے منع کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے بند لفافے کے ایجنڈے پر منظوری کے لیے اصرار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سیاسی مافیا عزم استحکام کو متنازع بنانا چاہتا ہے ، 9 مئی کے منصوبہ سازوں کو ڈھیل دینے سے انتشارپھیلے گا ، پاک فوج

پرویز خٹک نے ترمیمی بیان کے حصے کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنانے کے لیے درخواست دائر کر دی۔ عدالت نے نیب کے ایک اور گواہ ڈپٹی ڈائریکٹر نیب کا بیان ریکارڈ کیا۔

190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں مجموعی طور پر 34 گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ ریفرنس پر سماعت احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More