رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے قیام کی مدت میں ایک سال کی توسیع

ہم نیوز  |  Jul 22, 2024

حکومت پاکستان نے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے قیام کی مدت میں ایک سال کی توسیع کر دی ہے ۔

وزارت ریاستیں و سرحدی امور کی جانب سے پیر کو جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی کابینہ کے 30 جون کے فیصلے کی روشنی میں حکومت نے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے قیام کی مدت میں ایک سال کی توسیع کر دی ہے ۔

ڈیبیو پر21 رنز دیکر 7وکٹیں،سکاٹ لینڈ کے بائولر نے نیا ریکارڈ بنا دیا

وزارت سیفران نے افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کارڈ کی مدت میں توسیع کر دی ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق توسیع کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے 30 جون 2025 تک ہوگا۔

پی او آر میں توسیع کا اطلاق پاکستان میں مقیم رجسٹرڈ افغان مہاجرین پر ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More