وزیراعلی ٰبلوچستان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

ہم نیوز  |  Jul 22, 2024

وزیراعلی ٰ سرفراز بگٹی کیخلاف بلوچستان ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی ہے۔

بلوچستان ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست عبدالصادق خلجی ایڈووکیٹ نے دائر کی،عدالتی فیصلے کیخلاف شاہد رند کو ترجمان بلوچستان حکومت بنانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی ۔

بجلی کی قیمت کم کرنے کیلئے بہت کام کرچکےہیں،وزیرتوانائی

بلوچستان ہائیکورٹ نے وزیراعلی ٰکے کوآرڈینیٹرز، ترجمان اور فوکل پرسنز کی تعیناتیوں کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔

توہین عدالت کیس کی سماعت کل(منگل) بلوچستان ہائیکورٹ میں ہوگی،بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس محمد اعجاز سواتی اور جسٹس محمد عامر رانا پر مشتمل بینچ سماعت کریگا

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More