ڈالرکی قیمت میں معمولی اضافہ

ہم نیوز  |  Jul 22, 2024

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 

اسٹیٹ بینک کے مطابق پیر کو کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالرکی قدر میں مزید 17 پیسےکااضافہ ہواجس کے بعد امریکی کرنسی کی نئی قیمت 278 روپے 13 پیسے سے بڑھ کر 278 روپے 30 پیسے ہو گئی۔

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والے صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں امریکی کرنسی 10 پیسے کے اضافے سے 278 روپے 23 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے، گزشتہ ہفتے کے آخری روز ڈالر کی قیمت 278 روپے 13 پیسے پر بند ہوئی تھی۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید278.50روپے اور قیمت فروخت280.50روپے رہی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More