بیرون ملک پناہ لینے والے پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

سچ ٹی وی  |  Jul 22, 2024

بیرون ملک پناہ لینے والے پاکستانیوں کیلئے اہم خبر آگئی ، حکومت نے پاسپورٹ پر پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ اسحاق ڈار کی اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت ہوا، اجلاس میں اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح و بہبود سے متعلق متعدد اہم امور پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں بیرون ملک پناہ (اسائلم) کے خواہاں افراد کیلئے پاکستانی پاسپورٹ کا اجرا معطلی کا سرکلر واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔

نائب وزیراعظم کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بروقت پاسپورٹ کی سہولت پربریفنگ دی گئی ، جس میں نائب وزیر اعظم کو یقین دلایا گیا اوورسیزکےپاسپورٹ کا 60 دن میں اجرا ہوگا۔

یاد رہے حکومت نے ملکی سلامتی اور سیکیورٹی کے تناظر میں اسائلم لینے والے پاکستانیوں کو پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

مراسلے میں کہنا تھا کہ ایسے تمام پاکستانی جو کسی بھی بنیاد پر دوسرے ممالک میں پناہ لیں گے، ان کو پاسپورٹ نہیں ملے گا اور ان کے پاسپورٹ منسوخ اور دوبارہ قابل تجدید نہیں ہوں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More