سوات میں 4.7 شدت کا زلزلہ ، لوگوں میں خوف و ہراس

ہم نیوز  |  Jul 22, 2024

سوات اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 205 کلو میٹر تھی جبکہ مرکز ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

ایران کے صوبے خراسان میں زلزلہ ، 4 افراد جاں بحق ، سینکڑوں زخمی ، درجنوں مکانات تباہ

زلزلے کے بعد  لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے تاہم زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی بھی مانسہرہ، ایبٹ آباد اور سوات سمیت خیبر پختونخوا کے کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More