شاہ محمود قریشی کی ویڈیو لنک پیشی کی درخواست مسترد ، کوٹ لکھپت جیل منتقل کرنیکا حکم

ہم نیوز  |  Jul 22, 2024

انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر حاضری کی درخواست مسترد کر دی۔

پی ٹی آئی رہنما کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک حاضری کی درخواست پر جج خالد ارشد نے دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ شاہ محمود قریشی کریمنل کیس کے ٹرائل میں ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔

نیب ٹیم کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے تفتیش

عدالت کے تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ آئی جی جیل خانہ جات شاہ محمود کو اڈیالہ سے کوٹ لکھپت جیل منتقل کرے۔

واضح رہے تھانہ شادمان کیس میں شاہ محمود قریشی کا جیل ٹرائل چل رہا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے درخواست کی تھی کہ اڈیالہ جیل سے لاہور کا سفر بہت تکلیف دہ ہے، عدالت ویڈیو لنک پر حاضری مکمل کرنے کی درخواست منظور کرے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More