امریکا کے ہاؤس اسپیکر نے صدارتی الیکشن سے دستبرداری کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن سے عہدہ چھوڑنے کا بھی مطالبہ کر دیا۔
اسپیکر مائیک جانسن نے امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب صدارتی الیکشن سے دستبرداری کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جوبائیڈن صدارتی انتخابات لڑنے کے قابل نہیں تو وہ بطور صدر کام کرنے کے بھی قابل نہیں۔
میں نے تو جمہوریت کیلئے گولی کھائی ، خطرہ کیسے ہو سکتا ہوں ؟ ڈونلڈ ٹرمپ
مائیک جانسن نے مزید کہا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن کو فوری طور پر عہدہ صدارت سے بھی استعفیٰ دینا چاہیے، 5 نومبر کی تاریخ اتنی جلدی نہیں آئے گی۔
دوسری جانب سابق امریکی صدر بارک اوباما نے صدر جوبائیڈن کے صدارتی دوڑ سے دستبردار ہونے کے فیصلے کی تعریف کی تاہم انہوں نے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا کہ صورتحال آگے مزید خراب ہو سکتی ہے۔