امریکی صدر جوبائیڈن صدارتی انتخابات سے دستبردار

ہم نیوز  |  Jul 21, 2024

امریکی صدر جوبائیڈن صدارتی انتخابات سے دستبردار ہوگئے۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ وہ باقی مدت تک ذمہ داریاں نبھانے پر توجہ مرکوز رکھیں گے۔

حکومت نے آئی ایم ایف کا ساورن ویلتھ فنڈ ایکٹ پرنظر ثانی کا مطالبہ تسلیم کرلیا

میری دستبرداری پارٹی اور ملک کے بہترین مفاد میں ہے۔ صدر بائیڈن نے متبادل صدارتی امیدوار کے نام کا اعلان نہیں کیا۔نئی صورتحال میں نائب صرر کمیلا ہیرس کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔

یہ غیر معمولی اعلان اس وقت سامنے آیا جب ڈیموکریٹ قانون سازوں کی بڑھتی ہوئی تعداد نے عوامی طور پر بائیڈن سے صدارتی دوڑ سے الگ ہونے کا مطالبہ کرنا شروع کر دیا تھا ۔

بشریٰ بی بی کا بیان:سینیٹر علی ظفر سے بات کرینگے،رؤف حسن

پارٹی کی قیادت بھی مبینہ طور پر 81 سالہ بائیڈن کو راضی کرنے کی کوششوں میں مصروف تھی۔بائیڈن کو بدھ کے روز COVID-19 کی تشخیص ہوئی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More