تحریک تحفظ آئین پاکستان نے جمعہ کو ملک گیر احتجاج کی کال دے دی

ہم نیوز  |  Jul 21, 2024

تحریک تحفظ آئین پاکستان نے جمعہ 26 جولائی کو ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی۔

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے اس حوالے سے کہا کہ جمعہ کو ملک گیر احتجاج کرینگے، ملک بھر میں امن اوامان کی صورتحال بگڑتی جا رہی ہے، مہنگائی کے طوفان نے عوام کو تباہ کر دیا ہے۔

اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کا آئین کی بحالی کیلئے ملک گیر مہم چلانے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ عمران خان اور بشری بی بی کو ناحق جیل میں قید کر رکھا ہے۔ کارکنان اور سوشل میڈیا سے وابسطہ لوگوں کو اغوا کیا جا رہا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ہمارے ارکان قومی اسمبلی کی خریداری کے لیے بڑی بڑی آفرز ہو رہی ہیں، ارکان اسمبلی کو دبائو میں لا کر وفاداریاں بدلنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

مذمت کا وقت ختم، اب مزاحمت کریں گے، ملک میں جنگل کا قانون ہے، اسد قیصر

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ہر طبقے کو احتجاج میں شریک ہونا چاہیے، جی ڈی اے اور سیاسی جماعتوں کو بھی احتجاج میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More