غزہ میں بے گھر فلسطینیوں پر اسرائیل کے فضائی حملے ، مزید 40 شہید

ہم نیوز  |  Jul 21, 2024

غزہ میں صیہونی افواج کی بے گھر فلسطینیوں پر بمباری اور گولی باری کے نتیجے میں مزید 40 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق جبالیا کیمپ پر بمباری سے فلسطینی صحافی بیوی بچوں سمیت شہید ہوئے۔ غزہ میں لوگوں کے اجتماع پر اسرائیل نے فضائی حملہ کیا، شمالی غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے ایک ہی خاندان 2 افراد شہید ہو گئے۔

غزہ ، ریڈ کراس کے دفتر پر بمباری ، 22 فلسطینی شہید ، حماس نے اسرائیلی ٹینک تباہ کر دیا

علاوہ ازیں نصیرات پناہ گزین کیمپ کے رہائشی ٹاور پر اسرائیل کے حملے میں صحافی کیمرہ مین زخمی ہو گیا ، عرب میڈیا نے بتایا کہ اسرائیلی بربریت سے 38 ہزار 919 فلسطینی شہید اور 89 ہزار 622 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر حملے کا بھی دعویٰ کیا ہے حزب اللہ کے مسلح گروپ نے شمالی اسرائیل میں جوابی کارروائی کے دوران توپ خانے کو نشانہ بنایا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More