لاہور ہائیکورٹ جسمانی ریمانڈ کیخلاف عمران خان کی درخواستوں پر کل سماعت کرے گی

ہم نیوز  |  Jul 21, 2024

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 12 مقدمات میں جسمانی ریمانڈ دینے کے انسداد دہشتگردی عدالت کے فیصلے کیخلاف درخواستیں لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئیں۔

جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس انوارالحق پنوں پر مشتمل دو رکنی بینچ 22 جولائی کو سماعت کرے گا، لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے بانی پی ٹی آئی کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔

نیا توشہ خان ریفرنس ، نیب کی عمران خان اور بشریٰ بی بی سے چوتھی بار تفتیش

بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے لاہور ہائیکورٹ میں دائر 12 درخواستوں میں موقف اپنایا گیا ہے کہ لاہور اے ٹی سی نے جسمانی ریمانڈ دیتے وقت ریکارڈ کا درست جائزہ نہیں لیا۔

عمران خان نے درخواستوں میں کہا ہے کہ جیل میں قید ہوں ، پولیس پہلے بھی تفتیش کر چکی ہے، جسمانی ریمانڈ دیتے وقت قانون کو بھی مدنظر نہیں رکھا گیا، لاہور ہائیکورٹ اے ٹی سی کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More