پانچ برس تک ریلیشن شپ میں رہنے والی سشمیتا سین کی زندگی میں اب کون ہے؟

اردو نیوز  |  Jul 21, 2024

سشمیتا سین کی ذاتی زندگی کے حوالے سے افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ وہ اب بھی اپنے پرانے  بوائے فرینڈ رومان شوال کے ساتھ تعلق میں ہیں۔

اب اداکارہ خود اس معاملے پر کھل کر سامنے آگئی ہیں اور انہوں نے زندگی میں کسی کے ہونے یا نہ ہونے کے متعلق خاموشی توڑ دی ہے۔

ہندوستان ٹائمز کی ایک خبر کے مطابق اداکارہ سشمیتا سین نے ’ریا چکر بورتی‘ کی پوڈ کاسٹ میں بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی زندگی میں اس وقت کوئی مرد نہیں ہے۔

’ریا چکر بورتی‘ کے ساتھ پوڈ کاسٹ میں بات چیت کرتے ہوئے سشمیتا سین نے اپنی ڈیٹنگ لائیو کے متعلق بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی کے ساتھ ریلیشن شپ میں نہیں ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’میری زندگی میں کوئی مرد نہیں ہے، میں ایک عرصے سے سنگل ہوں، میں پچھلے دو سال سے اکیلی ہوں، بلکہ 2021  سے ہی میں کسی کے ساتھ تعلق میں نہیں ہوں۔‘

سشمیتا سین اپنی بات آگے بڑھاتے ہوئے مزید کہتی ہیں کہ ’میری زندگی میں بہت ہی خوب صورت لوگ ہیں جو کہ میرے دوست ہیں، اور وہ سب اس انتظار میں ہوتے ہیں کہ کب میں انہیں کال کروں اور کہوں دیکھو تیار ہو جاؤ میں گاڑی نکال رہی ہوں گوا چلتے ہیں۔‘

خبر کے مطابق جب پوڈکاسٹ کی میزبان ’ریا چکر بورتی‘ نے اداکارہ سے دوبارہ اسی متعلق سوال پوچھا کہ کیا وہ کسی میں دلچسپی رکھتی ہیں؟

 تو اس سوال کے جواب میں سشمیتا سین کا کہنا تھا کہ ’میں اس وقت کسی میں بھی دلچسپی نہیں رکھتی، ذاتی زندگی میں بریک لینا بھی بہت اچھا ہوتا ہے میں تو پانچ سال تک ایک ریلیشن میں رہی ہوں اور یہ ایک طویل وقت ہوتا ہے۔‘

    View this post on Instagram           A post shared by rohman shawl (@rohmanshawl)

واضح رہے کہ 1994 میں مس یونیورس (مقابلہ حسن) کا ٹائٹل جیتنے والی 48 سالہ سشمیتا سین 29 سالہ رومان شوال نامی ماڈل کے ساتھ ریلیشن شپ میں تھیں تاہم دسمبر 2021 میں اداکارہ نے رومان کے ساتھ علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

دوسری طرف سشمیتا سین اور ان کے سابقہ بوائے فرینڈ کو کئی مواقعوں پر ساتھ دیکھا گیا ہے جس کے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’ہم نے دوستی کے طور پر ہی تعلق کی شروعات کی تھی اور ہم اب بھی دوست ہی ہیں۔‘

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More