بنگلہ دیش ، مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد 133 ہو گئی ، شرپسندوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم

ہم نیوز  |  Jul 21, 2024

بنگلہ دیش میں سرکاری ملازمتوں کے کوٹہ سسٹم کیخلاف احتجاج اور پرتشدد مظاہروں کے دوران ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 133 ہو گئی ہے۔

پُرتشدد مظاہروں کے بعد ملک بھر میں کل صبح تک کرفیو نافذ کر دیا گیا، سڑکوں پر فوج کا گشت جاری ہے، شرپسندوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

طلبہ کا احتجاج شدت اختیار کر گیا ، بنگلہ دیش میں کرفیو نافذ ، فوج طلب

سنگین صورتحال کے باعث ملک بھر میں آج اتوار اور کل پیر کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے ، انٹرنیٹ، ٹیکسٹ میسج اور اوورسیز کال سروسز جمعرات سے معطل ہیں۔

علاوہ ازیں بنگلہ دیش کی وزیراعظم حسینہ واجد نے بیرون ملک دورے منسوخ کر دیئے، جبکہ سپریم کورٹ میں کوٹہ سسٹم بحالی کے خلاف سماعت کل ہو گی۔

چمن میں صورتحال بدستور کشیدہ ، جھڑپوں میں 8 اہلکاروں سمیت مزید 20 زخمی ، 45 افراد گرفتار

دوسری جانب امریکہ نے اپنے شہریوں کو بنگلہ دیش کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کر دی ہے ، اس کے علاوہ ایک ہزار بھارتی طلباء بنگلہ دیش چھوڑ کر بھارت واپس چلے گئے۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں 1971 کی جنگ لڑنے والوں کے بچوں کو سرکاری نوکریوں میں 30 فیصد کوٹہ دیئے جانے کے خلاف گزشتہ کئی روز سے طلبہ کا احتجاج جاری ہے اورکوٹہ سسٹم مخالف طلبہ کی پولیس اور حکمران جماعت عوامی لیگ کے طلبہ ونگ سے جھڑپیں ہو رہی ہیں۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More