میں نے تو جمہوریت کیلئے گولی کھائی ، خطرہ کیسے ہو سکتا ہوں ؟ ڈونلڈ ٹرمپ

ہم نیوز  |  Jul 21, 2024

امریکا کے ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹ پارٹی کا تمسخر اڑاتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے تو یہ تک پتہ نہیں کہ ان کا صدارتی امیدوار کون ہے؟

مشی گن میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ڈیموکریٹ پارٹی جمہوری جماعت نہیں بلکہ یہ جمہوریت کی دشمن ہے ، ایک شخص نے ووٹ لیے مگر وہ اسے امیدوار بنانا نہیں چاہتے۔

حملے میں ڈونلڈ ٹرمپ کے محفوظ ہونے پر خوشی ، تشدد کی گنجائش نہیں ، جوبائیڈن

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ پراجیکٹ 2025 سے ان کا کوئی تعلق نہیں،  جو یہ کہہ رہے وہ غلط اور جھوٹی معلومات پھیلا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے مخالف یہ بھی کہتے رہتے ہیں کہ میں جمہوریت کے لیے خطرہ ہوں، میں نے جمہوریت کے ساتھ کیا کیا؟ میں نے تو پچھلے ہفتے جمہوریت کے لیے گولی کھائی ، میں جمہوریت کیلئے خطرہ کیسے ہو سکتا ہوں۔

ٹرمپ پر حملہ، سازش یا پولیس کی غفلت؟ اہم انکشافات سامنے آگئے

سابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ حقیقی قیادت ہو تو جوبائیڈن کا پیدا کردہ ہر بحران حل کیا جا سکتا ہے، 4 سال پہلے ہم ایک عظیم قوم تھے، ہم امریکا کو ایک بار پھر عظیم قوم اور پر امن ملک بنائیں گے، اب امریکا کو پہلے سے زیادہ متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More