وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پورنے گورنر کو ہتک عزت کا نوٹس بھیج دیا

ہم نیوز  |  Jul 20, 2024

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پورنے گورنر فیصل کریم کنڈی کو ہتک عزت کا نوٹس بھیج دیا۔

وزیر اعلیٰ علی کی جانب سے وکیل کے ذریعے گورنر کو بھجوائے گئے ہتک عزت کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ گورنر نے الزام لگایا علی امین گنڈاپور نے آپریشن عزم استحکام کے مسودے پردستخط کئے۔

ڈالر سمیت دیگر کرنسیوں کی قیمت میں کمی، ہفتہ وار رپورٹ جاری

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ فیصل کریم کنڈی نے علی امین گنڈاپور پر بے بنیاد الزامات لگائے، گورنر اپنا بیان واپس لیں، سرعام معافی مانگیں اور ایک ارب ہرجانہ دیں ، اگر 7دن میں معافی نہ مانگی گئی تو قانونی کارروائی کیلئے تیار رہیں۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More