تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن کیس 23 جولائی کو سماعت کیلئے مقرر

ہم نیوز  |  Jul 20, 2024

الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکش کیس سماعت کے لئے مقرر کر دیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ سماعت 23 جولائی کو پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت کرے گا، اس حوالے سےتحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن کو نوٹس جاری کر دیئے گئے، الیکشن کمیشن نے کازلسٹ بھی جاری کر دی۔

الیکشن کمیشن کا مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کا فیصلہ

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن کے پولیٹیکل فنانس ونگ نے انٹرا پارٹی انتخابات پر سوالات اٹھائے ہیں، تحریک انصاف ان سوالات پر الیکشن کمیشن کو مطمئن کرے گی۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More