2 روز میں مرغی کا گوشت 40 روپے کلو مہنگا ہو گیا

ہم نیوز  |  Jul 20, 2024

لاہور، مرغی کا گوشت اور انڈے مزید مہنگے ہو گئے، 2 روز میں مرغی کاگوشت 40 روپے کلو مہنگا ہو گیا۔

برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں آج 18 روپے کلو اضافہ ہوا جس سے نئی قیمت 595 روپے کلو ہو گئی۔

گزشتہ روز مرغی کے گوشت کی قیمت میں 22 روپے کلو اضافہ ہوا تھا اس طرح دو روز میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 40 روپے کا اضافہ ہوا۔

وزیر خوراک پنجاب نے مختلف شہروں میں آٹے کی قیمتیں بتا دیں

زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 395 روپے کلو اور زندہ برائلر مرغی کا پرچون ریٹ 410 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔

فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت میں ایک روپے کا اضافہ ہو گیا ہے جس سے فی درجن قیمت 258 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More