پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر فریقین سے جواب طلب

ہم نیوز  |  Jul 19, 2024

عدالت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکیخلاف متفرق درخواست پرسماعت ہوئی،عدالت نےفریقین کونوٹس جاری کرتےہوئےجواب طلب کرلیا ہے۔

درخواستگزار نےموقف اختیارکیاکہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مستحکم ہیں،ملک میں قیمتوں میں غیرقانونی طورپراضافہ کردیاگیا،عوام پہلے ہی مہنگائی سے تنگ ہیں،حالیہ اضافے سےمزید مہنگائی ہوگی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے تک اضافے کا امکان

درخواست میں استدعا کی گئی کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More