جسٹس (ر) طارق مسعود اور جسٹس (ر) مظہر عالم کو ایڈہاک جج مقرر کرنے کی منظوری

ہم نیوز  |  Jul 19, 2024

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تقرری پر غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے جسٹس (ر) سردار طارق مسعود کو ایڈہاک جج تعینات کرنے کی سفارش کردی،جسٹس منیب اختر نے جسٹس سردار طارق مسعود کی بطور ایڈہاک جج تعیناتی پر اختلاف کیا،جسٹس سردار طارق مسعود کے نام کی منظوری 1-8 کے تناسب سے دی گئی۔

الیکشن کمیشن کا مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کا فیصلہ

ذرائع کا کہنا ہے جسٹس( ر) مظہر عالم میاں خیل کے نام کی بھی سفارش کر دی گئی،جسٹس( ر) مظہر عالم میاں کی سفارش3-6 کے تناسب سے کی گئی۔

قبل ازیں جسٹس( ر) مظہر عالم میاں خیل نے ایڈہاک جج بننے سے معذرت کی تھی۔

 

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More