سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میری جیت امریکا کی فتح ہو گی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی امیدوار کے لیے ری پبلکن پارٹی کی نامزدگی باضابطہ طور پر قبول کرتے ہوئے ری پبلکن کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکیوں کے لیے صدارتی انتخابات لڑرہا ہوں۔ میری جیت امریکا کی فتح ہوگی۔
کاملواکی میں کنونشن سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہم متحد ہیں، ہمارے راستے میں کوئی رکاوٹ نہیں آسکتی، ہم جھکنے والے نہیں، ترقی اور آزادی کے نئے دور کا آغاز کریں گے۔
بنگلہ دیش میں کوٹہ سسٹم کیخلاف احتجاج، جاں بحق افراد کی تعداد 32 ہو گئی
ٹرمپ نے کہا کہ حملے کے وقت اگر وہ آخری لمحے پر اپنا سر نہ موڑتے تو گولی ان کے سر پر لگتی اور وہ آج یہاں نہ ہوتے۔ امیدکے پیغام کے ساتھ یہاں کھڑا ہوں، قاتلانہ حملے میں میری جان بال بال بچ گئی۔
سابق صدر نے کہا کہ حملے کے بعد دایاں بازو لہراتے ہوئے فائٹ، فائٹ کا نعرہ لگایا، گولیاں ہمارے اوپر سے گزر رہی تھیں، افسوسناک واقعے میں امریکی شہری مارا گیا، سیکرٹ سروس نے خود کو خطرے میں ڈال کر مجھے بچایا۔
امریکی معاشرے سے تقسیم کوختم کرنا چاہتے ہیں، ہم متحد ہیں، جھکنے والے نہیں،آج ہم پہلے سے زیادہ متحد اور پُرعزم ہیں،اس موقع پر سابق امریکی صدر نے کہا کہ ڈیموکریٹ انصاف کے نظام کو ہتھیار بنانا اور سیاسی مخالف کو جمہوریت کا دشمن قرار دینا بند کرے۔