پنجاب حکومت کا صوبہ بھر کے اسپتالوں کیلئے نرسز بھرتی کرنے کا فیصلہ

ہم نیوز  |  Jul 18, 2024

پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے اسپتالوں میں نرسز بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر کے اسپتالوں میں 3ہزار نرسز بھرتی کی جائیں گی۔دوسری جانب پشاور میں ٹرینی ڈاکٹروں نے وظیفہ نہ ملنے پر سیکرٹریٹ گیٹ کے سامنے دھرنا دیدیا۔

ہاردک پانڈیا اور انکی اہلیہ کے درمیان راستے ہمیشہ کیلئے جدا

وزیر صحت قاسم علی شاہ ٹی ایم اوز سے بات چیت کے لئے پہنچ گئے،قاسم علی شاہ کا کہنا تھا نگران حکومت نے ٹی ایم اوز کو پانچ ہزار ماہانہ وظیفے کا وعدہ پورا نہیں کیا،ہم نے محکمہ صحت کی جانب سے کیس فنا نس ڈیپارٹمنٹ کو بھیج دیا ہے۔

سمری میں پچھلی کابینہ کے فیصلے کا حوالہ دے کر ان کا وظیفہ طلب کیا گیا ہے،وزیر صحت کی یقین دہانی پر ٹی ایم اوز نے دھرنا ختم کردیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More