سونے کی قیمت بلند ترین 2 لاکھ ، 54 ہزار روپے پر پہنچ گئی

ہم نیوز  |  Jul 18, 2024

سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھائو جاری ، فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ہو گیا۔

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 4600 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی تولہ قیمت ریکارڈ بلندی پر پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ، پاکستان میں سستا ہو گیا

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 4600 روپے مہنگا ہو 2 لاکھ 54 ہزار روپے جبکہ 10 گرام سونا3944 روپے  کے اضافے سے 2 لاکھ 17 ہزار 764 روپے ہو گئی ہے۔

ایسوسی ایشن کا مزید کہنا ہے کہ عالمی بازار میں فی اونس سونے کی قیمت 60 ڈالر بڑھ کر 2450 ڈالر پر پہنچ گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More