افغان صوبے ننگرہار میں بارشوں اور سیلاب سے تباہی ، 62 افراد جاں بحق ، سینکڑوں مکانات تباہ

ہم نیوز  |  Jul 18, 2024

افغانستان کے صوبے ننگرہار میں موسلادھار بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 62 افراد جاں بحق اور سینکڑوں زخمی ہو گئے۔ 

افغان حکام کا کہنا ہے کہ بارش سے 400 کچے مکانات تباہ اور بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ مختلف حادثات میں 350 سے زائد زخمی بھی ہوئے۔

چار دن ملک بھر میں تیز بارشیں، 17 اضلاع کے بارے انتظامیہ کو ریڈ الرٹ کر دیا گیا

ننگرہار کے  شعبہ ثقافت و اطلاعات کے ڈائریکٹر قریشی بدلون نے بتایا کہ  زخمیوں کو اسپتالوں میں داخل کروا دیا گیا ہے، انہوں نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

بچوں کے حقوق کی تنظیم سیو دی چلڈرن نے دعویٰ کیا ہے کہ ننگر ہار میں سیلاب کے بعد 1500 سے زائد بچے لاپتہ  ہو گئے یا خوف کے باعث خود گھر چھوڑ گئے۔

اسکردو میں سیلاب سے درجنوں مکانات تباہ ، سینکڑوں افراد بے گھر

یاد رہے کہ مئی میں افغانستان کے شمالی صوبوں بالخصوص بغلان میں سیلاب کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 400 سے تجاوز کر گئی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More