امریکی سینیٹر باب مینینڈیز کرپشن کیس میں مجرم قرار

ہم نیوز  |  Jul 18, 2024

نیویارک: امریکہ کے سینیٹر اور ڈیموکریٹک پارٹی کے رکن باب مینینڈیز کو کرپشن کیس میں مجرم قرار دے دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نیویارک کی وفاقی عدالت نے دھوکہ دہی، رشوت اور بھتہ خوری سمیت 16 الزامات میں سینیٹر باب مینینڈیز کو مجرم قرار دیا۔

سینیٹر باب مینینڈیز لاکھوں ڈالر نقدی، لگژری کار اور سونے کی اینٹوں کے عوض اپنا دفتر غیر ملکی طاقتوں اور کاروباری افراد کو فروخت کرنے کی اسکیم میں بھی ملوث پائے گئے۔ وہ ساتویں امریکی سینیٹر ہیں جنہیں مجرم قرار دیا گیا۔

دوسری جانب مینینڈیز نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ جیوری کے فیصلے سے بہت زیادہ مایوس ہوئے ہیں۔ اس فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چین کے شہر زیگونگ کے شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی، 9 افراد ہلاک

باب مینینڈیز پر الزام تھا کہ انہوں نے مصری حکومت کے ایجنٹ کے طور پر رشوت کے بدلے اربوں ڈالر کی امریکی امداد کو مصر میں پہنچانے میں مدد کی۔ انہوں نے تین تاجروں سے لاکھوں ڈالر نقدی، سونا اور گاڑیوں بھی قبول کیں۔

عدالتی فیصلے کے بعد سینیٹ میں ڈیموکریٹک رہنماؤں نے باب سے فوری استعفے کا مطالبہ کر دیا۔ مینینڈیز پر عہدے سے استعفیٰ دینے کے لیے دباؤ بڑھ گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More