شہزادی شیخہ مہرہ نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے شوہر کو طلاق دیدی

ہم نیوز  |  Jul 17, 2024

یو اے ای کے نائب صدر و وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی بیٹی شہزادی شیخہ مہرہ بنت محمد بن راشد المکتوم نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اپنے شوہر شیخ مانع بن محمد بن راشد بن مانع المکتوم کو طلاق دے دی۔

شیخہ مہرہ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں اپنے شوہر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’’جب آپ دوسروں کے ساتھ مصروف ہیں تو میں ہماری طلاق کا اعلان کرتی ہوں، میں آپ کو طلاق دیتی ہوں، میں آپ کو طلاق دیتی ہوں اور میں آپ کو طلاق دیتی ہوں، اپنا خیال رکھیں، آپ کی سابقہ بیوی‘‘۔

شیخہ مہرہ نے اس اعلان کے ساتھ ہی انسٹاگرام سے شوہر کے ساتھ اپنی تمام تصاویر ڈیلیٹ کردیں۔

یاد رہے شیخہ مہرہ نے گزشتہ سال اپریل میں بزنس مین شیخ مانع بن محمد بن راشد بن مانع المکتوم سے شادی کی تھی اور رواں سال مئی میں ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

 

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More