سچ ٹی وی | Jul 17, 2024
خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے ایک لاکھ خاندانوں کو مفت سولر سسٹم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبے میں لوڈشیڈنگ سے پریشان غریب خاندانوں کو سولر سسٹم دینے کی ہدایت کردی ہے۔ صوبائی حکومت کے تحت پختونخوا کے غریب خاندانوں کو 2 کے وی کا سولر سسٹم دیا جائے گا۔
اعلامیے کے مطابق خیبرپختونخوا میں 1 لاکھ خاندانوں کو مفت 2 کے وی تک مکمل سولر سسٹم دیئے جائینگے. جس میں سولر پینلز، انورٹر، وائرنگ کا سامان، بلبس، پنکھے شامل ہوں گے۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More