پی ڈی ایم اے نے شدید بارشوں کی پیشگوئی کردی

سچ ٹی وی  |  Jul 17, 2024

آج سے 20جولائی تک پنجاب میں مون سون بارشوں کا امکان ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارش ہو سکتی ہے۔ جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 17 سے 19 جولائی تک آندھی اور تیز بارش کا امکان ہے۔ بارشوں سے گرمی اور حبس کی شدت میں کمی آئے گی۔

پی ڈی ایم اے کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ بارشوں سے ندی، نالے بپھر سکتے ہیں۔ بڑے شہروں کی انتظامیہ الرٹ رہے اور پیشگی انتظامات مکمل کرے۔ طوفان سے بجلی کے کھمبوں اور سولر پلیٹوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ موسم کی صورتحال سے متعلق الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

متعلقہ محکمے الرٹ رہیں۔ نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کو جلد از جلد یقینی بنایا جائے۔ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم 24 گھنٹے موسم کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ عوام سے درخواست ہے کہ حکومتی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More