پیرو: بس کھائی میں جا گری، 23 مسافر ہلاک

ہم نیوز  |  Jul 17, 2024

پیرو: جنوبی امریکی ملک پیرو میں ایک مسافر بس کھائی میں گرنے سے 23 مسافر ہلاک اور 13 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بس حادثہ جنوبی امریکہ کے ملک پیرو کے شمالی علاقے کلیندین میں پیش آیا۔ حادثے کی وجہ کچہ اور پتھریلا راستہ بتایا جا رہا ہے۔

کلیندین میں حادثے کے بعد سرکار کی جانب سے ملک میں تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بنکاک: ہوٹل کے کمرے سے 6 غیرملکی سیاحوں کی لاشیں برآمد

اس سے قبل گزشتہ سال ستمبر میں بھی ایک حادثے میں 24 افراد ہو گئے تھے جبکہ رواں سال جنوری میں ہونے والے حادثے میں 48 افراد ہلاک ہوئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More