بنکاک: ہوٹل کے کمرے سے 6 غیرملکی سیاحوں کی لاشیں برآمد

ہم نیوز  |  Jul 17, 2024

بنکاک: تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں لگژری ہوٹل کے کمرے سے 6 غیرملکی سیاحوں کی لاشیں بر آمد ہوئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق لگژری ہوٹل میں سیاحوں کی موت سے سیاحت کے شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد میں تشویش پائی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق مرنے والے تمام افراد ممکنہ طور پر زہر خورانی سے ہلاک ہوئے ہیں۔ مرنے والوں میں ایک ویتنامی نژاد امریکی شہری بھی شامل ہے۔

تھائی حکومت کے مطابق وزیر اعظم کی ہدایت پر معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ وزیر اعظم نے تمام ایجنسیوں کو فوری کارروائی کی ہدایت کی ہے تاکہ سیاحت پر کسی قسم کے منفی اثرات مرتب نہ ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: مودی ایکس پر زیادہ فالورز رکھنے والے دوسرے سیاستدان بن گئے

خیال رہے کہ ابتدائی طور پر واقعے کے حوالے سے تھائی میڈیا کا دعویٰ تھا کہ ان 6 افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے تاہم برطانوی خبر ایجنسی کو ایک پولیس افسر نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ اس حوالے سے کوئی ثبوت نہیں ملا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More