رؤف حسن پی ٹی آئی رہنماؤں پر مظالم کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے

ہم نیوز  |  Jul 17, 2024

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان رؤف حسن پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں پر مظالم کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے۔

پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان رؤف حسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 17 سال کے بچے کو اغوا کر کے اس کے والد کو حلف نامہ جمع نہ کرانے کا کہا گیا اور  یہی پی ٹی آئی کی کہانی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پیپلز پارٹی، ن لیگ اور ایم کیو ایم کے علاوہ تمام جماعتوں سے رابطے میں ہیں لیکن ہم میڈیٹ چوروں سے رابطے میں نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کوہاٹ: کوئلے کی کان میں دھماکہ، 3 کان کن جاں بحق، 4 زخمی

ایک سوال کے جواب میں رؤف حسن نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کی ہماری پارٹی پالیسی ہے۔ بانی پی ٹی آئی بھی یہی چاہتے ہیں لیکن ابھی تک اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے کوئی موومنٹ نہیں ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے ہم کہہ رہے تھے کہ مینڈیٹ واپس کیا جائے۔ اب ہماری پالیسی تبدیل ہوئی ہے ہم کہہ رہے ہیں کہ یا تو مینڈیٹ واپس کریں یا پھر الیکشن کرائیں۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More