خوشاب: چشمہ جہلم لنک کنال میں کشتی الٹ گئی، 10نوجوان ڈوب گئے

ہم نیوز  |  Jul 17, 2024

خوشاب: پنجاب کے ضلع خوشاب کی چشمہ جہلم لنک کنال میں کشتی الٹ جانے سے 10 نوجوان ڈوب گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق چشمہ جہلم لنک کینال پل حافظ والی کے مقام پر 10 نوجوان کشتی میں سوار تھے۔ کہ کشتی تیز ریلے کی وجہ سے توازن برقرار نہ رکھ سکی اور ڈوب گئی۔

کشتی ڈوبنے کے باعث سوار نوجوان بھی پانی میں ڈوب گئے۔ ڈوبنے والوں میں سے 3 لڑکے تیر کر کنارے پر بحفاظت پہنچ گئے جبکہ ایک نوجوان کو ریسکیو ٹیم نے بچا لیا۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی ٹی آئی کی ایڈاہاک ججز کی تقرری کی مخالفت

ڈوبنے والے 6 نوجوانوں کی شام تک تلاش جاری رہی تاہم اندھیرا زیادہ ہو جانے کے سبب نوجوانوں کی تلاش روک دی گئی۔ ان کی تلاش کا کام صبح پھر شروع کیا جائے گا۔

ڈوبنے والے تمام نوجوان دوست تھے اور وہ چشمہ جہلم لنک کینال پل پر نہانے کے لیے آئے تھے۔ ڈوبنے والے لڑکوں میں 2 سگے بھائی بھی شامل ہیں۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More