حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ جذباتی ہے، اسفندیار ولی

ہم نیوز  |  Jul 16, 2024

عوامی نیشنل پارٹی کے رہبر اسنفند یار ولی کا کہنا ہے حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ جذباتی ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہم اس قسم کے جذباتی فیصلوں کے خراب نتائج دیکھ چکے ہیں ،سیاست میں ذاتی خواہشات اور جذبات پر قابو پانا اصل امتحان ہوتا ہے۔

پی ٹی آئی پر پابندی کاپراسیس آئین اور قانون کے مطابق چلائیں گے،اسحاق ڈار

حکومت کا فیصلہ غیر جمہوری اور غیر سیاسی رویوں کو پروان چڑھائے گا ،مسائل سے نکلنا ہے تو جمہوری اصولوں پر کھڑے ہوکر پارلیمان کو بالادست بنانا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب تک ہم غیر سیاسی کھیل کا حصہ رہیں گے، ملک میں جمہوریت مفلوج رہے گی۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More