پیپلز پارٹی کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی کی کبھی حمایت نہیں کرتی، مراد علی شاہ

ہم نیوز  |  Jul 16, 2024

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی کی کبھی حمایت نہیں کرتی۔

روہڑی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو ثابت کرنا ہوگا کہ وہ ایک سیاسی جماعت ہے۔ پی ٹی آئی اپنے کرتوتوں کی خود ذمہ دار ہے، کوئی سیاسی جماعت ڈائیلاگ سے انکاری نہیں ہوسکتی۔

انہوں نے کہا کہ کوئی سیاسی جماعت اپنے ہی اداروں کے خلاف مہم برپا نہیں کرتی، سیاست میں غلیظ زبان کا استعمال پی ٹی آئی ہی کی دین ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر انہیں ہماری مدد درکار ہے تو پہلے انہیں خود کو ایک سیاسی جماعت ثابت کرنا ہوگا، پی ٹی آئی کو جمہوری سیاسی کردار ادا کرنا ہوگا بصورت دیگر یہ مشکل میں رہے گی۔

کہا گیا پیپلز پارٹی سے بات نہیں کریں گے، ہم اسرائیل والے تو نہیں، مراد علی شاہ

ایک سوال کے جواب میں مراد علی شاہ نے کہا کہ پولیس پر کافی پریشر ڈالا گیا ہے اور امید ہے کہ بچی کو جلد سے جلد بازیاب کیا جائے گا، چیئرمین بلاول صاحب نے بھی جان محمد مہر کے قاتلوں کی گرفتاری پر بہت زور دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جیسے جیسے حالات ہمارے کنٹرول میں آ تے جائیں گے ہم جان محمد مہر کے قاتلوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دیں گے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ شکار پور سے10 دنوں کے اندر 8 مغویوں کو بازیاب کیا جاچکا ہے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More