پٹرول 9 روپے 99 پیسے ، ڈیزل 6 روپے 18 پیسے فی لٹر مہنگا

ہم نیوز  |  Jul 15, 2024

حکومت نے اگلے 15 دنوں کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔

پیٹرول کی فی لٹر قیمت میں 9 روپے 99 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے،پیٹرول کی نئی قیمت275 روپے 60 پیسے ہو گئی۔

ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں 6 روپے 18 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ڈیزل کی نئی قیمت283 روپے 63 پیسے ہو گئی۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج رات12بجے سے ہو گا،

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مشرق وسطیٰ اور امریکہ میں غیر یقینی صورتحال کے سبب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔پیر کو برینٹ کروڈ کی قیمت 15 سینٹ یا 0.2 فیصد اضافے کے بعد 85.18 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے نرخ 20 سینٹ یا 0.2 فیصد اضافے کے بعد 82.41 ڈالر فی بیرل ہوگئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More