مسافر نے ٹوائلٹ سمجھ کر طیارے کا ہنگامی دروازہ کھول دیا

سچ ٹی وی  |  Jul 15, 2024

چین میں خاتون مسافر نے ٹوائلٹ کا دروازہ سمجھ کر غلطی سے طیارے کا ہنگامی دروازہ کھول دیا۔

چینی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ 4 جولائی کو پیش آیا جب ایئر چائنا نامی ایئرلائن کی پرواز چین کے مشرقی شہر کوزو سے چینگڈو کے لیے اڑان بھرنے والی تھی۔ اس دوران خاتون مسافر نے ہنگامی دروازہ کھول دیا جس کے بعد ایمرجنسی سلائیڈ طیارے سے باہر آگئی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ ایسی صورتحال میں طیارے کو خالی کرانا پڑا اور مسافروں کو نیچے اتار کر پرواز منسوخ کردی گئی۔ مسافر خاتون سمیت تمام مسافروں کو ایک مقامی ہوٹل منتقل کیا گیا۔

طیارے میں سفر کرنے والے ایک مسافر نے اس حوالے سے بتایا کہ خاتون نے انتہائی خاموشی سے طیارے کا ہنگامی دروازہ کھول دیا تھا۔ دروازہ کھلنے کے بعد سلائیڈ باہر آئی تو طیارے کا عملہ حیران رہ گیا، اور یہ دیکھتے ہی خاتون مسافر رونے لگیں کہ انہیں اب اس کا جرمانہ بھرنا ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More