غزہ ، بمباری سے درجنوں فلسطینی شہید ، حماس کی جنگ بندی مذاکرات سے دستبرداری کی تردید

ہم نیوز  |  Jul 15, 2024

اسرائیلی طیاروں نے وسطی غزہ میں گھروں اور بے گھر افراد کے کیمپوں پر حملے مزید درجنوں فلسطینیوں کو شہید اور زخمی کر دیا۔

اسرائیلی فوج نے نصیرات پناہ گزین کیمپ میں اقوامِ متحدہ کے ایک اور پناہ گزین اسکول پر حملہ کیا جس میں 17 فلسطینی شہید ہو گئے۔ دوسری جانب حماس نے اسرائیل کیساتھ جنگ بندی مذاکرات سے دستبرداری اختیار کرنے کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔

غزہ میں عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سعودی عرب

حماس کے سیاسی دفتر کے رکن عزت الشرق نے کہا ہے کہ اسرائیل نے حملوں میں اضافہ کر کے ثالث کا کردار ادا کرنے والے عرب دوستوں اور امریکا کی سیز فائر کی کوششوں کو کو ڈی ریل کرنے کی کوشش کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس سب کے باوجود اب تک حماس جنگ بندی کے لیے جاری مذاکراتی عمل سے دستبردار نہیں ہوئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More