اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف اضلاع میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

اردو نیوز  |  Jul 14, 2024

محکمۂ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا۔

اتوار کو محکمۂ موسمیات کی جانب سے جاری بیان میں کہا ہے گیا ہے کہ اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان ، گلگت بلتستان اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

پیر کے روز ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں موسم گرم اورخ شک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا تاہم بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، جنوب مشرقی سندھ، گلگت بلتستان اور پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جنوبی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، خیبر پختونخوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔

گذشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارات تربت، دالبندین، نوکنڈی 43 اور شہید بینظیر آباد میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More