نیب کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کا جسمانی ریمانڈ منظور

سچ ٹی وی  |  Jul 14, 2024

احتساب عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا 8 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرکے 20 جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔

احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے اڈیالہ جیل میں نیب کیس کی سماعت کی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر نیب محسن ہارون نے دونوں کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

عدالت نے دونوں کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا تاہم بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے ریمانڈ میں اضافے کی درخواست کی جس پر عدالت نے 8 روزہ ریمانڈ منظور کرلیا۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کو اڈیالہ جیل میں ہی رکھا جائے گا۔

نئے نیب ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی پر توشہ خانہ سے برال جیولری سیٹ خرید کر فروخت کرنے کا الزام ہے۔ برال جیولری سیٹ کی کل مالیت 7 کروڑ 50 لاکھ روپے بنتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More