ری پبلکن کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ کے واقعے کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن کا بیان آ گیا ہے۔
جوبائیڈن نے کہا ہے کہ یہ جان کر خوشی ہوئی ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ حملے میں محفوظ رہے ہیں ، اس طرح کے تشدد کی کوئی گنجائش نہیں، ایسے واقعہ کی مذمت کے لیے بطور ایک قوم متحد ہونا چاہیے۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ حملے میں زخمی
دوسری جانب سابق امریکی صدر اور ڈیموکریٹ رہنما باراک اوباما نے کہا ہے کہ امریکی جمہوریت میں سیاسی تشدد کی کوئی جگہ نہیں ، اس بات پر اطمینان ہوا ہے کہ ٹرمپ زیادہ زخمی نہیں ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی ریلی کے دوران قاتلانہ حملے میں زخمی ہو گئے ہیں جبکہ ٹرمپ پر فائرنگ کرنے والے شخص کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔