واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی ریلی پر فائرنگ میں زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی ریاست پنسلوانیہ میں ریلی کے شرکا سے خطاب کے لیے اسٹیج پر موجود تھے۔ انہوں نے جیسے ہی شرکا سے خطاب شروع کیا تو اس دوران فائرنگ ہوئی۔
پولیس کے مطابق ریلی پر 6 گولیاں فائر کی گئیں۔ سابق امریکی صدر گولی لگنے سے زخمی ہو گئے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے کان پر خون کے نشانات دیکھے گے۔
یہ بھی پڑھیں: یوگنڈا: صدر مملکت کی توہین کرنے پر ٹک ٹاکر کو 6 سال قید کی سزا
سیکیورٹی اہلکار ڈونلڈ ٹرمپ کو حصار میں لے کر روانہ ہو گئے۔ سابق صدر کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
ٹرمپ کو جب سیکیورٹی اہلکار اپنے حصار میں لے کر اسٹیج سے روانہ ہونے لگے تو سابق صدر نے حامیوں کی طرف دیکھتے ہوئے فضا میں مکا لہرایا۔
فائرنگ کے واقعے سے خوف و ہراس پھیل گیا۔ ریلی کے شرکا خوف زدہ ہو کر نیچے بیٹھ گئے۔