اسرائیلی فوج نے غزہ کے علاقے تل الحوا میں بمباری کرکے سینکڑوں رہائشی عمارات اور کاروبار مراکز کو تباہ کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فورسز نے جان بوجھ کر غزہ میں بے گھر فلسطینیوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہید ہو گئے۔
غزہ میں 50 مقامات پر بمباری ، 58 فلسطینی شہید ، جنگجووں کے حملوں میں کئی اسرائیلی فوجی ہلاک
عرب میڈیا کے مطابق غزہ کے مشرقی ضلع شجاعیہ میں اسرائیلی فوج نے 300 سے زیادہ رہائشی عمارات اور 100 سے زیادہ کاروباری مراکز کو تباہ کر دیا۔
اسرائیلی بمباری کے بعد فلسطین کی ریسکیو ٹیموں نے امدادی کاموں کا سلسلہ شروع کیا جس کے دوران تباہ حال علاقے میں ملبے کے ڈھیر سے 70 لاشیں برآمد ہوئیں۔
حماس کے جنگجووں نے اسرائیلی فوجی گاڑی راکٹ سے اڑا دی ، 8 ہلاک
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے کئی دیہات میں حزب اللہ کے ٹھکانوں اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔