حکومت کا یوم آزادی پر مفت سولر پینلز کی تقسیم شروع کرنے کا اعلان

سچ ٹی وی  |  Jul 13, 2024

پنجاب حکومت نے یوم آزادی کے موقع پر صوبے میں مفت سولر پینلز کی تقسیم شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اعلان کے مطابق 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے عوام 14 اگست سے مفت سولر پینلز حاصل کر سکیں گے جب کہ 200 سے زیادہ اور 500 یونٹ تک استعمال کرنے والے عوام کو سولر پینلز صرف 10 فی صد معاوضہ کی ادائیگی پر ملیں گے، جس کی 90 فی صد رقم پنجاب حکومت ادا کرے گی اور بلاسود ادائیگی 5 سال میں ہوگی۔

سولر پینلز کی فراہمی بینکوں کے ذریعے سے کی جائے گی۔ صوبائی حکومت نے سولر پینلز کی فراہمی کی اسکیم کی تمام جزئیات طے کرلیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ سولر پینلز کی فراہمی سے عوام کے بجلی بلوں میں 40 فی صد کمی ہوگی۔ عوام کو ریلیف دینا ہی میرا مشن ہے۔ مشکل حالات ہیں لیکن ہم عوام کے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More